ایران اسرائیل پر آج حملہ کرسکتا ہے:امریکی میڈیا

Aug 05, 2024 | 10:31 AM

ایک نیوز: امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اسرائیل پر آج حملہ کرسکتا ہے، اسرائیلی حکومت اسرائیلی سرزمین پر حملے کو روکنے کے لیے ایران پر قبل از وقت حملے کی منظوری دے سکتی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی سیکرٹری خارجہ نے جی سیون کے وزرائے خارجہ کو خبردار کیا ہے کہ ایران اور حزب اللہ پیر کو ایران پر حملہ کرسکتے ہیں۔
ایران کے ممکنہ حملہ کے پیش نظر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو،موساد چیف،وزیر دفاع اور دیگر خفیہ اداروں کے سربراہان کی ہنگامی میٹنگ ہوئی ہے۔    

واضح رہے کہ ایران اور حزب اللہ کے رہنماؤں نے حزب اللہ کے اعلیٰ فوجی کمانڈر فواد شکر اور حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا عہد کیا تھا۔
 

مزیدخبریں