ایک نیوز: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے آج کا دن پاکستانی قوم اور حکومت کو یومِ استحصال کے تاریک دن کی یاد دلاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم استحصال کے موقع پر کشمیر ی عوام سے یکجہتی کرتے ہوئےکہا ہے 5اگست 2019کو بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں غیر مذموم اقدامات شروع ہوئے، بھارت مقبوضہ کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دے کر دنیا کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔
انھوں نے مزید کہاآج کا دن پاکستانی قوم اور حکومت کو یوم استحصال کے تاریک دن کی یاد دلاتا رہے گا، پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔
یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضے کے خلاف یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہے، کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کیخلاف سراپا احتجاج ہوں گے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریبات اور ریلیاں نکالی جائیں گی،
بھارت نے 5سال قبل آج کے دن غاصبانہ اور غیر قانونی اقدام اٹھایا، مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کے متعلق یک طرفہ طور پر آئین کے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کیا۔