ویب ڈیسک: سری لنکا نے بھارت کو ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوسرے میچ میں 32 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔
بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں کے درمیان کولمبو میں ہونیوالی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے، اویشکا فرنینڈو اور مینڈس 40، 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ بھارت کی جانب سے واشنگٹن سندر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 42.2 اوورز میں 208 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما 64 ، اکثر پٹیل 44 اور شمبن گل 35 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
سری لنکا کی جانب سے جیفری وینڈرسے نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
واضح رہے کہ بھارت کو سری لنکا کے درمیان ہونیوالی 3 ون ڈے میچوں کی سریز کا پہلا میچ برابر ہوا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، سری لنکا کو سریز پر 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔