ایک نیوز : تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے والد کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے مرادسعید کے والد سعید اللہ کو3ایم پی اوکےتحت گرفتارکیا۔
دریں اثناچیئرمین تحریک انصاف کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کردیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو سخت سیکیورٹی میں اٹک جیل منتقل کیا گیا،جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی 3 سال کی قید، 5 سال کیلئے نااہل کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔