ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Aug 05, 2023 | 21:51 PM

ایک نیوز :اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں رات 9 بجے کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد، راولاکوٹ آزاد کشمیر، پنڈ دادن خان، ہری پور، واہ کینٹ سمیت ملک کے مختلف علاقوں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔علاوہ ازیں خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔دیر بالا، باجوڑ، بونیر، چترال، نوشہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ کے باعث شہری خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے محفوظ مقامات کی طرف چلے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی تاہم اس کا دورانیہ کم وقت رہا۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان  اور گہرائی 196 کلومیٹر تھی۔

مزیدخبریں