ٹک ٹاکر مہک بخاری اور اسکی والدہ 2 افراد کے قتل میں ملوث قرار

ٹک ٹاکر مہک بخاری اور اسکی والدہ 2 افراد کے قتل میں ملوث قرار
کیپشن: ٹک ٹاکر مہک بخاری اور اسکی والدہ 2 افراد کے قتل میں ملوث قرار

ایک نیوز :معروف ٹک ٹاکر اور اسکی والدہ 2 افراد کے قتل میں ملوث نکلیں، عدالتی فیصلے کے بعد دونوں رو پڑیں۔
برطانوی نژاد پاکستانی ٹک ٹاکر مہک بخاری اور ان کی والدہ انسرین بخاری کو 2 افراد کے قتل کیس میں ملوث قرار دے دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق والدہ کے نوجوان کے ساتھ معاشقے کو چھپانے کے لیے پاکستانی نژاد برطانوی ٹک ٹاکر مہک بخاری نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2 پاکستانی نوجوانوں کو قتل کیا تھا اور اسے روڈ حادثے کا رنگ دیا تھا۔
برطانیہ کے شہر لیسٹر کی عدالت نے 45 سالہ انسرین بخاری اور ان کی 24 سالہ بیٹی مہک بخاری کو 28 گھنٹے کی کارروائی کے بعد مجرم قرار دیا۔مہک بخاری اور انسرین بخاری نے عدالت کے سامنے صحت جرم سے انکار کیا ہے،فیصلہ سننے کے بعد ماں اور بیٹی رو پڑیں۔ دونوں کو یکم ستمبرکو سزاسنائی جائےگی۔

علاوہ ازیں مقدمے میں شامل ریحان کاروان اور رئیس جمال کو بھی قصوروار پایا گیا جبکہ دیگر 4 افراد کو بری کردیا گیا ہے۔