طورخم سرحد پر افغان فورسز اور ایف سی اہلکاروں میں ہاتھا پائی

Aug 05, 2023 | 16:49 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاک افغان سرحد طورخم پر افغان فورسز اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ہاتھا پائی میں ایک ایف سی اہل کار زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد طورخم سرحدی گزر گاہ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ جس سے پیدل آمد و رفت سمیت تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مقامی مزدوروں کی آمدورفت پر افغان فورسز اور ایف سی حکام کے درمیان تنازع پیدا ہوا، ایف سی حکام افغان مزدور بچوں کو سرحدی گزرگاہ پر روک رہے تھے۔

مزیدخبریں