ایک نیوز: رواں برس بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شریک ٹیموں کو میگا ایونٹ سے قبل ہی ریلیف مل گیا۔
رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کو اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے ایک ہفتے کی اضافی سہولت حاصل ہوگی۔ ورلڈ کپ میں شریک ٹیمیں ایک ہفتے کے سپورٹ پیریڈ سے فائدہ اٹھا سکیں گی جو میگا ایونٹ کے آغاز سے ایک ہفتہ پہلے شروع ہو جائے گا۔سپورٹ پیریڈ کے بعد اور ورلڈکپ کے درمیان بھی اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت درکار ہوگی۔
ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈز جمع کروانے کی تاریخ 29 اگست مقرر ہے، اس دن تک تمام ٹیمیں ابتدائی اسکواڈز کا اعلان کریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اسکواڈز کے اعلان کے بعد بھی ٹیمیں ایک مہینے تک آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری کے بغیر اسکواڈ میں تبدیلی کر سکیں گی۔ااگر کسی ٹیم کو سیریز یا کسی اور وجہ سے اسکواڈ کے اعلان میں وقت درکار ہوگا تو آئی سی سی انہیں ایک ہفتے تک کی مہلت دے گا۔
یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو احمد آباد میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔