ایک نیوز:چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم کی گرفتاری پر فرخ حبیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان صاحب نے خود اعتمادی سے خود گرفتاری دی۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان میچ فکسنگ کے تحت سزا کا پہلے سے معلوم تھا اور وہ اس غلامی کیخلاف حقیقی آزادی کی جدوجہد کے لئے جیل جانے کے لئے تیار تھے۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب track suit میں تھے اور پولیس زمان گھر کے پچھلے دروازہ سے داخل ہوئی اور عمران خان صاحب نے خود اعتمادی سے خود گرفتاری دی۔
عمران خان میچ فکسنگ کے تحت سزا کا پہلے سے معلوم تھا اور وہ اس غلامی کیخلاف حقیقی آزادی کی جدوجہد کے لئے جیل جانے کے لئے تیار تھے
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) August 5, 2023
عمران خان صاحب track suit میں تھے اور پولیس زمان گھر کا پچھلا دروازہ سے داخل ہوئی اور عمران خان صاحب نے خود اعتمادی سے خود گرفتاری دی pic.twitter.com/x63u7XKNCp