عمران خان کی گرفتاری پر ہڑتال کا اعلان

عمران خان کی گرفتاری پر ہڑتال کا اعلان

ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا لائحہ عمل سامنے آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے احتجاج کے پہلے مرحلے میں ٹوکن مظاہرے کا فیصلہ کیا ہے۔ارباب شیرعلی کا کہنا ہے کہ انصاف ٹریڈر ونگ پشاور میں شٹر ڈاؤن کریں گے۔

دوسری جانب چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ٹوئٹر پر ”ملک گیر پرامن احتجاج“ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔پی ٹی آئی کےرہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ’ عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پرامن احتجاج ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے۔‘