ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد لاہورمیں پی ٹی آئی کارکنوں اوررہنماؤں کے گھر پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
آپریشن پولیس سڑکوں پرلا اینڈ آرڈر کوکنٹرول کریگی،انویسٹی گیشن اورسی آئی اے پولیس رہنماؤں اورکارکنوں کے گھروں پرچھاپے ماررہی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی احتجاج کی صورت میں مظاہرین کو فوری حراست میں لیا جائیگا، پولیس کو کارکنوں کی فہرستیں دوبارہ فراہم کردی گئیں ہیں۔
عمران خان کوزمان پارک سے گرفتارکرلیا گیا،وزیراطلاعات پنجاب عامرمیرکا کہنا ہے کہ عمران خان کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد بھجوایا جارہا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ نیب ٹیم چئیرمن پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالے گی۔ عمران خان کوکہاں رکھا جائے گا اس بات کا فیصلہ اسلام آباد پولیس کرے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست مسترد کردی گئی۔ جج ہمایوں دلاور نے ریماکس دئیے کہ ملزم کیخلاف جرم ثابت ہوتا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست مسترد کردی گئی ہے۔