اداکارہ مہربانو کے انتہائی بولڈ فوٹوشوٹ نے تہلکہ مچادیا

Aug 05, 2023 | 13:26 PM

ایک نیوز: پاکستانی مشہور ٹی وی اداکارہ مہربانو ویسے تو کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ اپنی جاندار اداکاری سے منفرد نام بنانے والی اداکارہ کے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بہت سے فینز موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 29 سالہ مہر بانو ویسے تو اپنے کام کی وجہ سے شہ سرخیوں کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے انتہائی بولڈ فوٹو شوٹ کروا کر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارہ نے اپنے مصروف ترین شیڈول میں سے وقت نکالا ہے اور گرمیوں کی چھٹیاں انجوائے کرنے کے لیے کیلیفورنیا پہنچی ہیں۔ جہاں انہوں نے ویسٹرن سٹائل لباس میں بولڈ فوٹو شوٹ کروایا ہے۔ 

اداکارہ کی تصویریں انٹرنیٹ پر آنے کی دیر تھی اور آن کی آن میں وہ جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہوگئیں۔ ایک جانب جہاں ان کے فینز ان کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں تو دوسری جانب بہت سے صارفین نے فوٹو شوٹ پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ 

مزیدخبریں