خواتین کو بااختیار بنانے کا انقلابی وژن: وانا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ٹریننگ برائے خواتین

خواتین کو بااختیار بنانے کا انقلابی وژن: وانا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ٹریننگ برائے خواتین
کیپشن: Revolutionary Vision of Women Empowerment: Vana Institute of Technical Training for Women

ایک نیوز: جنوبی وزیرستان میں خواتین کو روزگار فراہم کرنے کے لیے پاک فوج اور ایف سی ساؤتھ خیبرپختونخوا کے تعاون سے وانا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ٹریننگ کا قیام عمل میں لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہاں گھریلو خواتین کو مختلف فری لانسنگ کے کورسز کروائے جا رہے ہیں۔ وانا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ٹریننگ کے پہلے بیچ میں 60 میں سے 58 طالبات نے مختلف ٹیکنیکل کورسز میں مہارت حاصل کرکے سرٹیفیکیٹس حاصل کیے ہیں۔ 

پاس شدہ طالبات میں سے چند خواتین نے فری لانسنگ کے ذریعے گھر بیٹھے کمانا بھی شروع کردیا ہے۔ وانا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ٹریننگ کے دوسرے بیچ کا آغاز بھی ہو چکا ہے جس میں مزید 30 طالبات فری لانسنگ سیکھ کر آن لائن کمائی کا آغاز کریں گی۔

جنوبی وزیرستان میں خواتین کے لیے ایسے ادارے کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں جو علاقے کی ترقی و خوشحالی کا پیش خیمہ ثابِت ہوگا۔ خواتین کو باعزت روزگار کی فراہمی ملک کی تیز تر ترقی و خوشحالی کا سبب ہوگا۔