پاکستان لائرز محاذ کے وفد کا دورہ جناح ہاؤس، سانحہ 9 مئی کی شدید مذمت

پاکستان لائرز محاذ کے وفد کا دورہ جناح ہاؤس، سانحہ 9 مئی کی شدید مذمت
کیپشن: Pakistan Lawyers Front delegation visits Jinnah House, strongly condemns May 9 tragedy

ایک نیوز: پاکستان لائرز محاذ کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔ وفد نے 9 مئی کو پیش آنے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وفد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی رنجیدہ کر دینے والا واقعہ ہے۔ شرپسند عناصر اپنے ہی گھر کو آگ لگا گئے۔ پاکستان کا پرچم جلایا۔

وفد کے شرکاء نے کہا کہ ان شرپسندوں نے قائدِ اعظم کی تصاویر نذرِ آتش کرنے کیساتھ ساتھ مسجد کے تقدس کا بھی خیال نہ کیا۔ شہداء  کی بے حرمتی اور انکی یادگاروں کو مسمار کرنے والے کبھی بھی محبِ وطن نہیں ہوسکتے۔

وفد نے مطالبہ کیا کہ جو بھی شرپسند ان کے سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ جناح ہاؤس کو جلانے، شہداء کی یادگاروں کو توڑنے اور توڑ پھوڑ میں ملوث ہیں۔ ان کو سخت سزا دیکر نشانِ عبرت بنایا جائے۔