نامور بھارتی کھلاڑی حارث رؤف کے مداح نکلے

نامور بھارتی کھلاڑی حارث رؤف کے مداح نکلے

ایک نیوز: بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک بھی پاکستان کے اسپیڈ اسٹار حارث رؤف کی باؤلنگ کے مداح نکلے۔

رپورٹ کے مطابق دنیش کارتک کا کہنا ہے کہ واضح طور پر حارث رؤف وائٹ بال کرکٹ میں اس وقت دنیا کے بہترین باؤلرز  میں سے ایک ہیں، کچھ سال پہلے تک حارث ٹینس بال کے ساتھ کرکٹ کھیلتے تھے۔دنیش کارتک نے کہا کہ حارث نے لاہور قلندرز کے ساتھ سفر شروع کیا، لیگ کرکٹ کھیلی اور پھر پاکستان ٹیم میں شاندار پرفارمنس دکھائی، حارث رؤف ڈیتھ اوورز کے بہترین باؤلر ہیں۔

واضح رہے کہ حارث رؤف ان دنوں انگلینڈ میں دی ہنڈرڈ لیگ میں ویلش فائر کی نمائندگی کر رہے ہیں، گزشتہ روز دی ہنڈرڈ میں کھیلے گئے میچ میں حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔اس کے علاوہ دی ہنڈرڈ لیگ میں حارث رؤف کے ساتھ شاہین آفریدی بھی ان ایکشن ہیں۔