ملازمہ تشدد کیس:رضوانہ کی حالت سنبھل گئی، تمام رپورٹس مثبت

ملازمہ تشدد کیس:رضوانہ کی حالت سنبھل گئی، تمام رپورٹس مثبت
کیپشن: ملازمہ تشدد کیس:رضوانہ کی حالت سنبھل گئی، تمام رپورٹس مثبت

ایک نیوز: ڈاکٹر نے تشدد کا شکار ملازمہ رضوانہ کی تمام رپورٹس مثبت آنے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق جنرل اسپتال میں تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کا علاج 12ویں روز جاری ہے۔

پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت میں مزید بہتری آرہی ہے۔بچی کو اب آکسیجن فری قرار دے دیا گیا ہے جب کہ رضوانہ کی تمام رپورٹس بھی مثبت ہیں، انہیں آج کسی بھی وارڈ یا پرائیوٹ روم میں شفٹ کیا جا سکتا ہے اور آئندہ ہفتے ان کے بازوؤں کی سرجری کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں وفاقی پولیس نے 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے 5 ممبران میں 3 پولیس آفسران، ایک انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور ایک انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کا ممبر شامل ہو گا۔