پرویز الٰہی سےاہل خانہ کو ملاقات کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست دائر

Aug 05, 2023 | 11:26 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت نہ دینے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے عامر سعید راں ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں نگران حکومت پنجاب،آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ جیل راولپنڈی کو فریق بنایا گیا ہے۔

قیصرہ الٰہی نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ سیکشن 12 کے تحت نظر بند شہری کے اہل خانہ ہفتے میں دو بار ملاقات کر سکتے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ 17جولائی سے آج تک پرویز الٰہی کے اہل خانہ کی ملاقات نہیں کرائی گئی، لہٰذا عدالت حکام کو خاندان کے افراد کی ملاقات کرانے کے احکامات دے۔

مزیدخبریں