ایک نیوز: لاہور پولیس نے پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 1000 پتنگیں برآمد کر لی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس اورپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نےپتنگ بازوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔سیف سٹی کی نشاندہی پر کاہنہ پولیس نے پتنگ فروش ملزمان سے 1000 پتنگیں برآمد کر لیں۔
پولیس آپریشن میں سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے پتنگ فروشوں کی لوکیشن ٹریس کی گئی ،تھانہ کاہنہ کی حدود سے ڈرائیورسرفراز کے ساتھ اویس اور طلحہ کو پتنگوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کروایا گیا ۔
ایس پی احمد زنیر چیمہ کا کہنا ہےکہ خونی کھیل کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی، پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے۔والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں،شہری اپنے علاقہ میں پتنگ بازی و پتنگ فروشی کی اطلاع 15 پر دیں۔