یوم استحصال کشمیر: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا پیغام

Aug 05, 2023 | 11:03 AM

ایک نیوز: حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یوم استحصال کشمیر پر پیغام جاری کردیا۔ آج ہی کے دن مودی نے کشمیریوں کو ان کی سرزمین پر مہاجر بنا دیا۔ مودی نے کشمیریوں کو کیمپس میں بھیج دیا اور انڈر گراؤنڈ ٹارچر سیل بنائے۔

اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو جیلوں میں بند کیا۔ بھارتی حکومت کی جانب سے تمام حریت قیادت کو جیلوں میں ڈالا گیا۔ اشرف صحرائی کو زہر دیا گیا اور سید علی گیلانی کو شہید کردیا گیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی حکومت یسین ملک کو پھانسی چڑھانا چاہتی ہے۔ ان چار سالوں میں کشمیریوں پر جو قیامت ٹوٹی اس کی نظیر نہیں ملتی۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن نے دو مرتبہ رپورٹس جاری کرکے بھارتی مظالم سے پردہ اٹھایا۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن نے بھارتی جنگی جرائم اور قتل عام کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو روکنے کیلئے کوئی سامنے آتا ہے نہ ایکشن لیا جاتا ہے۔ بھارتی انسانیت اور پوری کشمیری آبادی کی نسل کشی کررہا ہے۔ 50 لاکھ سے زائد بھارتیوں کو کشمیر کے ڈومیسائل دیئے گئے ہیں۔ 4 ہزار سے زائد  بھارتی تاجروں صنعت کاروں کو کشمیر میں سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارتی حکومت یہ سب کچھ اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے کررہی ہے۔ آج بھی وقت ہے دنیا جاگے اور بھارتی دہشت گردی کو روکے۔ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق، حق خودارادیت دیا جائے۔ کشمیریوں نے آزادی کیلئے لاکھوں جانوں کی قربانی دی ہے۔ ہندوستان کشمیریوں سے ان کی شناخت چھین رہا ہے۔

مزیدخبریں