ایک نیوز: پنجاب کا بینہ نےسرکاری ملازمین کیلئے نئی رہائش گاہوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کا بینہ نے سرکاری افسران کیلئےنئے جی او آر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔نئے جی او آر کی تعمیر پر 1500ملین روپے خرچ ہوں گے.نئے جی او آر میں گریڈ 19 اور 20 کے افسران کے لئے نئی رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گے۔نئے جی او آر میں گریڈ 17اور 18کے افسران کے لئے فلیٹس تعمیر کئے جائیں گےجس کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ جاری کی جانے گی۔نئے جی او آر منصوبہ کو مالی سال 24۔ 2023 کو میں شامل کیاجائے گا.
ایڈیشنل چیف سیکریٹری نےکا بینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران کے لئے رہائش گاہوں کی کمی ہے۔ سرکاری رہائش گاہوں کی کمی کی وجہ سے سرکاری افسران رہائش کے حصول کے لیے قطار میں لگے ہیں۔ سرکاری افسران کرایہ پر رہائش گاہیں حاصل کرنے پر مجبور ہیں ،مہنگائی کے دور میں سرکاری ملازمین کے لئے کرایہ پر رہائش گاہ کا حصول مشکل ہے۔