ایک نیوز:پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے۔سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریاؤں کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہے۔شہری دریاؤں ندی نالوں میں نہانے اور سیر و تفریح سے گریز کریں ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج سلیمانکی اور اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔سلیمانکی کے مقام سے 64242 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے ۔اسلام کے مقام پر پانی کی آمد 66643 اور اخراج 65743 ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے،دریائے جہلم چناب اور راوی میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام سے 29317 کیوسک پانی گزر رہا ہے۔تمام دریاؤں، براجز ،ڈیمز اور نالہ جات میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم سے تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریاؤں کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہے۔شہری دریاؤں ندی نالوں میں نہانے اور سیر و تفریح سے گریز کریں ۔
پنجاب کے دریاؤں کی تازہ صورتحال ۔
— PDMA Punjab Official (@PdmapunjabO) August 5, 2023
دریائے ستلج میں سلیمانکی اور اسلام کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔
ڈی جی پی ڈی ایم عمران قریشی کی انتظامیہ کوالرٹ رہنے کی ہدایت #FloodAlert #PDMA #StayAlertStaySafe pic.twitter.com/G0uXTIwjQo
این ڈی ایم اے کی رپورٹ
ملک بھر میں دریاؤں کے بہاؤ کی مجموعی صورتحال مستحکم ہے اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران دریاؤں کا بہاؤ مستحکم رہنے کا امکان ہے۔
????فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن اپڈیٹ:
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) August 5, 2023
ملک بھر میں دریاؤں کے بہاؤ کی مجموعی صورتحال مستحکم ہے اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران دریاؤں کا بہاؤ مستحکم رہنے کا امکان ہے۔ pic.twitter.com/W0eueEBixz
دریائے ستلج میں کشتی ڈوب گئی
دریائے ستلج میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔حکام کے مطابق تیسرے روز سرچ آپریشن میں مزید 3 لاشیں نکالی گئیں جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے.