ایشیا کپ، ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کو نیا چیف سلیکٹر کون؟

ایشیا کپ، ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کو نیا چیف سلیکٹر کون؟

ایک نیوز:  ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کےلئے قومی سکواڈ کے انتخاب کےلئے نئے چیف کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔سابق کپتان انضمام الحق ایک بار پھر چیف سلیکٹر کے مضبوط امیداوار ہیں ۔

رپورٹ کےمطابق ذکاء اشرف کی سربراہی میں قائم پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےلئے نئے چیف سلیکٹر کی تقرری درد سر بن گئی ہے ۔بیک ٹوبیک ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لئے قومی اسکواڈ تشکیل دینے کے ٹاسک کےلئے پی سی بی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے  رکن انضمام الحق نیا چیف سلیکٹر بننے کی دوڑ میں سرفہرست ہیں۔

ان کی تعیناتی کےبعد کرکٹ ٹیکنکل کمیٹی قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کو بھی حتمی شکل دے گی۔ نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی جبکہ وائٹ اور ریڈ بال کیٹگری کو ختم کر کے اے بی سی اور ڈی کیٹگری بنانے کی تجویز  دی گئی ہے۔اے کیٹگری میں شامل کرکٹرز کی ماہانہ تنخواہ 100فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے جس سے ان کا ماہانہ معاوضہ 40سے 45لاکھ ہوجائے گا۔ نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد میں بھی کمی کیے جانے کا امکان ہے۔