ایک نیوز: کراچی کے نجی اسکولوں نے غیر قانونی طور پر فیسوں میں تیس سے چالیس فیصد اضافہ کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق متعدد نجی اسکولز میں پابندی کے باوجود یونیفارم کاپیاں اور کتابیں فروخت کی جارہی ہیں۔ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن کا عملہ پیسہ بنانے میں مصروف ہے۔نجی اسکولوں کی من مانیوں کے سامنے ڈائکریکٹریٹ پرائیوٹ اسکولز کا عملہ خاموش تماشائی بناہوا ہے۔ ڈائریکٹریٹ پرائیوٹ اسکولز کا عملہ نجی اسکولوں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔
محکمہ تعلیم کا کہناہےکہ نجی اسکولوں کی فیس میں غیر قانونی اضافے سے وزیر تعلیم کو لاعلم رکھا گیا ہے۔ اسکولوں کو فیس میں سالانہ صرف دس فیصد اضافے کی اجازت ہے۔