پنجاب کےمختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں،ہائی الرٹ جاری

Aug 05, 2023 | 09:12 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں بارشوں کا سلسلہ 7 اگست تک جاری رہے گا ، اس دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے  جبکہ کچھ شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تھرپارکر، بدین، خیرپور اور رحیم یار خان میں بھی بارش سے فصلیں متاثر ہوئیں جبکہ لوئر دیر میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب گئے، تالاش نالے میں طغیانی سے دیر پشاور شاہراہ بند ہو گئی جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، طلبا اور مریض پھنس گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب کے بعض علاقوں، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے جبکہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں موسم گرم لیکن بعض علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان، ژوب، خضدار اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے  جس سے زیریں علاقوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے ۔ 

دوسری جانب پی ڈی ایم نے متعلقہ اداروں کو مراسلے کے ذریعے صورتحال سے آگاہ کردیا ہے ، مراسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری مکمل رکھیں۔

مزیدخبریں