واٹس ایپ کاصارفین کی سیکیورٹی کیلئےای میل فیچرمتعارف کرانےکافیصلہ

Aug 05, 2023 | 06:23 AM

ایک نیوز:میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سیکیورٹی کیلئے متعدد اقدامات اٹھائےہیں۔ ان اضافی سیکیورٹی کے اقدامات میں دو جہتی تصدیقی عمل اور گوگل ڈرائیو بیک اپ کا اِنکرِپٹ ہونا شامل ہے۔
تفصیلات کےمطابق میٹا کی ذیلی کمپنی کی جانب سے کچھ ہی دن قبل صارفین کو ہیکرز سے بچانے کیلئے اکاؤنٹ پروٹیکٹ اور ڈیوائس ویری فکیشن متعارف کرائی گئی ہے تاکہ صارفین کے اکاؤنٹ کو ہیکرز سے بچایا جاسکے۔
صارفین کی سیکیورٹی کو مزید بڑھانے کیلئے واٹس ایپ کی جانب سے اب اکاؤنٹ کی تصدیق کیلئے ای میل ایڈریس شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فی الحال واٹس ایپ اکاؤنٹ سے صارف کا فون نمبر جڑا ہوتا ہے۔ نمبر بند ہونے کی صورت میں صارف اپنے اکاؤنٹ سے ہاتھ دھو سکتا ہے۔ اس مشکل سے بچانے کیلئے میسجنگ سروس ایک نئے فیچر پر کام کر رہی ہے جس کے تحت اکاؤنٹ کی تصدیق کیلئے ای میل ایڈریس استعمال کیا جاسکے گا۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر اختیاری ہوگا اور چوں کہ یہ ابھی زیرِ تکمیل ہے، اس کی ریلیز اور کام کرنے کے طریقے متعلق محدود معلومات ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے ای میل ویری فکیشن فیچر فی الحال واٹس ایپ بِیٹا صارفین کیلئے جاری کیا گیا ہے۔ تاہم، عام صارفین کیلئے فیچر کے متعارف کرائے جانے کی کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں