ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی،پاکستان اورکوریاکامیچ1ایک گول سےبرابر

Aug 05, 2023 | 05:53 AM

ایک نیوز:ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور کوریا کے درمیان کھیلا گیا میچ برابر ہو گیا۔
تفصیلات کےمطابق بھارت کے شہر چنئی میں جاری ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور کوریا کے مابین سنسنی خیز میچ کھیلا گیا جو کہ 1-1 گول سے برابر رہا۔
پاکستان کی جانب سے 18 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے فیلڈ گول سکور کیا جبکہ کوریا کی جانب سے 53 ویں منٹ میں جیون ینگ نے پینلٹی سٹروک کے ذریعے گول کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔
پاکستان اپنا تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان کے خلاف، چوتھا میچ 7 اگست کو چائنہ کے خلاف جبکہ پانچواں میچ 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

مزیدخبریں