ایک نیوز:بالی وڈ سپراسٹار ہریتھک روشن کی میگا فلم ’کرش4‘ کا جس کا مداحوں کو بے تابی سے انتظار ہے، اس کے بننے میں سب سے بڑی رکاوٹ سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق اداکار کے والد راکیش روشن نے سائنس فکشن سپر ہیرو سیریز کی پہلی تین فلمیں ڈائریکٹ کی ہیں اور وہ اب انڈسٹری کی بحرانی کیفیت پر فلم بنانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران راکیش روشن نے کہا کہ ’کرش 4‘ پر کام جاری ہے لیکن وہ اس بات پر فکر مند ہیں کہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہوگی یا نہیں۔
انہوں نے تشویش ظاہر کی کہ ہریتھک روشن کی فلم کو متوقع رسپانس نہیں ملے گا کیوں کہ نوجوان آج کل ہالی وڈ سپر ہیروز کی فلمیں دیکھ رہے ہیں جن کا بجٹ ہماری فلموں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔
راکیشن روشن کا کہنا تھا کہ شائقین آج کل سینما نہیں آتے جو میرے پروجیکٹ ’کرش4‘ کیلئے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
73 سالہ فلمساز کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی فلم کے وی ایف ایکس بہترین، پرکشش ہوں تاکہ فلمی شائقین کو وہ پسند آئیں اور ہندی سینما کی بحرانی کیفیت ختم ہو۔