لاہور:کینال روڈپر9گاڑیاں ٹکراگئیں،متعددافرادزخمی

لاہور:کینال روڈپر9گاڑیاں ٹکراگئیں،متعددافرادزخمی
کیپشن: Lahore: 9 vehicles collided on Canal Road, several people were injured

ایک نیوز:لاہورمیں کینال روڈپر9گاڑیاں آپس  میں ٹکراگئیں،متعددافرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق لاہورمیں رات گئے کینال روڈپرٹریفک حادثہ پیش آیا،حادثےمیں8سے9گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا، ایک گاڑی تیزرفتاری کےباعث بےقابوہوکر3گاڑیوں سےٹکراگئی،حادثےکےبعدمتعددگاڑیاں ٹکراتی رہیں،ٹریفک حادثےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،3گاڑیاں60سے70فیصدحادثےسےمتاثرہوئی۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےحادثہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
متاثرین کےمطابق حادثےکی وجہ بنےوالی گاڑی کاڈرائیورنشےمیں تھا،جوتیزرفتاری سےگاڑی چلارہاتھاگاڑی بےقابوہونےسےمتعددگاڑیوں سےٹکراگئی۔