پڈعیدن:علامہ اقبال ایکسپریس کوحادثہ،2بوگیاں پٹری سےاترگئیں

Aug 05, 2023 | 02:32 AM

ایک نیوز: پڈعیدن میں علامہ اقبال ایکسپریس کوحادثہ پیش آیا،جس میں2بوگیاں پٹری سےاترگئیں۔
تفصیلات کےمطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی2بوگیاں پٹری سےاترگئیں،بوگیاں اترنےکی وجہ سےاپ ٹریک بندہوگیا۔
ریلوےپولیس کےمطابق کراچی سےلاہورجانےوالی علامہ اقبال ایکسپریس پڈعیدن پھاٹک کےقریب حادثےکاشکارہوگئی،جس کےنتیجےمیں2بوگیاں پٹری اترگئیں،ٹرین حادثےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،جبکہ تمام مسافرمعجزانہ طورپرمحفوظ رہے،بوگیاں پٹری سےاترنےکی وجہ سےمسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
ریلوےپولیس کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریلوےپولیس اورریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےمسافروں کومتاثرہ بوگیوں سےنکال کردوسری بوگیوں میں منتقل کیا۔تاہم اپ ٹریک بلاک ہونےکی وجہ سےمسافرپریشان ہے۔
واضح رہےکہ ٹرین حادثےکی کوئی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔

مزیدخبریں