ناروےفٹبال کپ،پاکستان اسٹریٹ چائلڈٹیم کی بڑ ی کامیابی

ناروےفٹبال کپ،پاکستان اسٹریٹ چائلڈٹیم کی بڑ ی کامیابی
کیپشن: Norway Football Cup, Pakistan Street Child Team's big success

ایک نیوز:ناروےفٹبال کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈٹیم کو بڑ ی کامیابی مل گئی،قومی ٹیم سیمی فائنل جیت کرفائنل کیلئےکوالیفائی کرگئی۔

تفصیلات کےمطابق ناروےکپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈفٹبال ٹیم کوبڑی کامیابی مل گئی قومی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔
ذرائع کےمطابق پاکستانی ٹیم نےسیمی فائنل میں بریمنزناروےکو0-2سےہرایا، پاکستان کی جانب سے یہ گول عابد علی اور عبدالوہاب نے اسکور کیے۔
واضح رہے کہ ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم انڈر 17 کیٹیگری میں شامل ہے، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ناروے کپ فٹبال کےزیادہ تر میچز میں کامیابی سمیٹی ہے۔