اداکار شمعون عباسی کار حادثے میں زخمی 

اداکار شمعون عباسی کار حادثے میں زخمی 
کیپشن: اداکار شمعون عباسی کار حادثے میں زخمی 

ایک نیوز : معروف پاکستانی اداکار شمعون عباسی کار حادثے میں زخمی ہوگئے ۔

تفصیلا ت کے مطابق شمعون عباسی نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر کے ساتھ اسٹیٹس شیئر کیا۔

انہوں نے لکھا کہ میری گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں دانت ٹوٹ گئے جبکہ چوٹ لگنے کی وجہ سے خون بھی نکلا ہے۔

اداکار نے یہ بھی لکھا کہ کوئی خطرے کی بات نہیں ہے اورمداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔شمعون عباسی کی اس پوسٹ پر اُن کے چاہنے والوں نے جلد صحت یابی کی دعا کی اور بہت زیادہ خیال رکھنے کا بھی کہا۔