ایک نیوز نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یواےای کے صدر شیخ محمد بن زاید ال نہیان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ جس میں اماراتی صدر نے آرمی چیف سے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار تعزیت کیا۔ شیخ محمد نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔
اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف نے بھی ٹیلی فون کیا اور ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لسبیلہ میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا۔ جس کا ملبہ بعد میں موسیٰ گوٹھ سے ملاتھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔ جس کے نتیجہ میں ہیلی کاپٹر میں سوار کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد سمیت 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔