کامن ویلتھ گیمز: پاکستان نے 2 چاندی کے تمغے حاصل کرلیے

Aug 05, 2022 | 23:38 PM

ایک نیوز نیوز: برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان پہلوان ایک اور میڈل لے اڑے۔

پاکستان پہلوان انعام بٹ 86 کلوگرام کیٹیگری ریسلنگ کے فائنل تک پہنچے۔ جہاں ان کا مقابلہ بھارتی پہلوان دیپک پونیا سے ہوا۔ تاہم یہاں پر قسمت نے انعام بٹ کا ساتھ نہ دیا اور وہ گولڈ میڈل سے صرف ایک قدم کی دوری پر شکست سے دوچار ہوگئے۔

بھارتی پہلوان نے انہیں چت کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ انعام بٹ سلور کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ جس کے بعد کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ایک گولڈ، ایک سلور اور دو برانز میڈل جیت چکا ہے۔ 

125 کلوگرام کیٹگری میں پاکستان کے زمان انور کو کینیڈا کے امرویر دھیسی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس طرح انہوں نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

زمان انور نے سیمی فائنل مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے پہلوان کو صرف ڈیڑھ منٹ میں شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

مزیدخبریں