ایک نیوز نیوز: برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی پہلوان عنایت اللہ کانسی کا تمغہ لے اڑے۔ انہوں نے یہ اعزاز 65 کلوگرام کیٹیگری میں حاصل کیا۔ تیسری پوزیشن کے لیے ان کا مقابلہ سکاٹ لینڈ کے روس کونیلی سے تھا۔ جنہیں انہوں نے دوسرے راؤنڈ میں چت کردیا۔
اس کے ساتھ ہی پاکستان کامن ویلتھ میں تین میڈل جیت چکا ہے۔ جس میں سے ایک گولڈ اور دو برانز میڈل شامل ہیں۔
اس سے قبل نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا جبکہ شاہ حسین نے جوڈو کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔