عمران خان کے لیے بڑی مشکل، توہین عدالت کی تلوار لٹکنے لگی

عمران خان ،بڑی مشکل، توہین عدالت ،تلوار لٹکنے لگی
کیپشن: عمران خان، فائل فوٹو

ایک نیوز نیوز: ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے الیکشن کمیشن پر مبینہ الزامات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم کی تقاریر کا جائزہ مکمل کرکے توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پیمرا سے موصول تقاریر کا تفصیلی جائزہ مکمل کرلیا اب یوم عاشورہ کے بعد عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مبینہ الزامات پر جواب مانگا جائے گا۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے جلسوں سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔