ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب حکومت میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے اہم تقرریاں کی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 3 سیاسی مشیروں کا تقرر کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کا ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے بعد پی ٹی آئی کے ہی رہنما محمد ایاز خان نیازی کو بھی وزیراعلیٰ پنجاب کا سیاسی مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔ تیسری تقرری نوابزادہ وسیم خان بادوزئی کی ہے۔ انہیں بھی پرویز الہٰی کا سیاسی مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔