اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے میں 15 افراد شہید ہو گئے

اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے میں 15 افراد شہید ہو گئے

 ایک نیوز نیوز: غزہ سٹی پر اسرائیلی فورسز کے فضائی حملے میں ایک پانچ سالہ بچی سمیت 15 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسلامک جہاد کے شمالی غزہ کے کمانڈر تاثیرالجابری بھی حملے میں شہید ہو گئے۔ 

غزہ سٹی میں دھماکے کی آواز سنی گئی اور ایک عمارت سے دھواں نکلتا ہوا دیکھا گیا۔ غزہ سٹی میں واقع شفا اسپتال کے باہر سیکڑوں افراد اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرہ بازی کی۔ 

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حملہ اسلامک جہاد کی جانب سے ممکنہ کارروائی کے پیش نظر کیا گیا۔