کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے سیمی فائنل جیت لیا

Aug 05, 2022 | 20:16 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز:کامن ویلتھ گیمز ریسلنگ میں پاکستان کے دو پہلوانوں نے فائنل کے لیئے کوالیفائی کر لیا، انعام بٹ اور انور زمان نے فائنل کے لیئے کوالیفائی کیا۔

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستانی پہلوان انعام بٹ نےساؤتھ افریقہ  کے پہلوان کو شکست دے کر سیمی فائنل جیت لیا.

86 کلو گرام کیٹیگری کا فائنل کچھ دیر بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مزید 2 پہلوانوں نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 65 کلوگرام کیٹیگری میں ریسلر عنائت نے نائیجیریا کے پہلوان کو پچھاڑ کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے یہ مقابلہ 4 صفر سے اپنے نام کیا۔ 

مزیدخبریں