ایک نیوز نیوز: مشہور ہے کہ خالی دماغ شیطان کا گھر ہوتا ہے۔ کچھ نہ کچھ مثبت کام کرتے رہنا چاہیئے، لیکن ایک ریسرچ اس کے بالکل برعکس کہتی ہے۔
نئی تحقیق کے مطابق اپنی سوچوں میں گم ہوجانا یا دماغ کو بھٹکنے دینا بظاہر ایک بے کار عمل دکھتا ہے، لیکن یہ عمل جتنا زیادہ کیا جائے اتنا فائدہ مند ہے۔ ریسرچرز کا کہنا ہے کہ اپنی سوچوں میں گم ہونے سے مسائل کے حل، تخلیقی صلاحتیں اورخود اعتمادی کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔
ماہرین نفسیات، جنہوں نے 250 افراد کو بے سمت سوچنے کی ترغیب دی، نے کہا کہ جب اس عمل میں حصہ لینے والوں سے پوچھا گیا تو وہ ایسا کرنے پر توقع سے زیادہ مطمئن تھے۔
ریسرچ کے مطابق کچھ لوگوں کو جب آزاد خیالی کا موقع فراہم کیا جاتا ہے تووہ بہت خوش ہوتے ہیں۔ ماہرین حیران ہوئے کہ پھرانسان اپنے خیالوں میں گم ہونے سے کیوں ہچکچاتا ہے؟