کامن ویلتھ گیمز میں شاندار پرفارمنس، 2 پہلوانوں کی سیمی فائنل تک رسائی

Aug 05, 2022 | 19:36 PM

ایک نیوز نیوز: (چودھری اشرف) برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستانی 2 پہلوانوں نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 65 کلوگرام کیٹیگری میں ریسلر عنائت نے نائیجیریا کے پہلوان کو پچھاڑ کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے یہ مقابلہ 4 صفر سے اپنے نام کیا۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-05/news-1659710713-2556.mp4

اسی طرح گزشتہ کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ نے سکاٹ لینڈ کے ریسلر کیرن کو گیارہ صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ وہ 86 کلوگرام کیٹیگری میں میڈل کی کوشش کررہے ہیں۔ 

اسی طرح تیسرے پہلوان انور 125 کلوگرام کی کیٹیگری میں ماریشس کے پہلوان کو ہراکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انور زمان کو حریف ریسلر کی انجری کی وجہ سے براہ راست سیمی فائنل میں رسائی مل گئی ہے۔ 

مزیدخبریں