شیراز نثار: لاہور شہر میں قتل و غارت برھنے کی وجہ ایک نیوز نے جان لی 17 بڑے گینگز کے پاس 210 کرائے کے قاتل (شوٹرز ) موجود ہیں سپیشل رپورٹ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو بھجوا دی فوری آپریشن کا حکم دے دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس افسران اور سیاست دانوں کو بھی ان شوٹرز سے خطرہ ہو سکتا ھےایک نیوز نے سپیشل رپورٹ اور آئی جی کے سی سی پی کو آپریشنز کے حکم کی کاپیز حاصل تحقیقی رپورٹ کے بعد آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو فوری بڑے پیمانے پر آپریشن کا حکم دے دیا سپیشل رپورٹ میں جن گینگز کا نام شامل کیا گیا ھے ان میں قیصر بٹ گروپ لکھو ڈیر مناواں ۔خالد میو گروپ کوٹ لکھپت۔ عمران کالی گروپ نشتر کالونی۔ حافظ ثانی و حافظ سمیع گروپ ۔ شامل ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ شوٹرز پیسے لے کر قتل و غارت کرتے ہیں فوری گرفتار نہ کیا گیا تو بڑے پیمانے پر خطرہ ہو سکتا ھے۔میر عبداللہ گروپ( لندن سے مانیٹر کرتا ھے ) افضال عرف کنو گروپ شمالی لاہور۔مودہ سودا گروپ راوی روڈ۔ لالہ شہباز گروپ مصری شاہ۔ اشو گینگ شاہدرہ۔بٹ گینگ لٹن روڈ۔ اکرم گینگ مغل پورہ۔جھیڈو گینگ کاہنہ۔ خان گینگ نواب ٹاون۔علی عمران گینگ سبزہ زار میاں وکی مجاور گروپ لوئر مال رہائش پذیر ہے۔
https://youtu.be/3ymgiIHC5Ok