نسوار پر ٹیکس واپس کیوں ہوا؟

Aug 05, 2022 | 18:28 PM

  ایک نیوز نیوز: خیبر پختونخوا حکومت نے نسوار اور تمباکو پر عائد نئے ٹیکس کی شرح نصف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نےبجٹ میں نسواراورتمباکو کی حوصلہ شکنی کے لیے لگئے گئے ٹیکس کو واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

نسوار پر اڑھائی روپے، ورجینا تمباکو پر6 روپے جبکہ سفید پتہ اور رسٹیکا پر3 روپے ٹیکس کم کرنے کا ترمیمی فنانس بل اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے۔اپوزیشن رکن اختیارولی نے ٹیکس میں کمی کو صوبائی حکومت پردباؤ کا نتیجہ قرار دے دیا تاہم صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی نے اپوزیشن کی جانب سے لگائے جانے والےالزامات کومسترد کردیا۔

مزیدخبریں