ہیلپ لائن ’’1421‘‘  سیاح حضرات کیلئے بڑی سہولت فراہم کردی گئی

Aug 05, 2022 | 18:20 PM

  پی این این نیوز: پنجاب کے سیاحتی مقامات سے متعلق رہنمائی اور شکایات کیلئے ہیلپ لائن 1421 کا آغاز ہوگیا ہے۔ایمرجنسی کی صورت میں سیاح ہیلپ لائن پر کال کرکے مدد لے سکیں گے۔

ہیلپ لائن پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ سیاحت پنجاب کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔اس حوالے سے مری میں خصوصی ٹورسٹ اسکواڈ بھی متعارف کروایا جائے گا۔

ٹورسٹ اسکواڈ 106 افراد پر مشتمل ہوگا جو مری میں خدمات انجام دے گا۔اسکواڈ میں نہ صرف نوجوان بلکہ خواتین بھی شامل ہونگی اور یہ اسکواڈ 24 گھنٹےسیاحوں کی مدد کیلئے موجود ہوگا۔

سیکرٹری سیاحت پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی آسانی کے لیے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں