شاہ محمود قریشی کی بیٹی کو ٹکٹ ملنے پر پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج

شاہ محمود قریشی کی بیٹی کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج
کیپشن: Pti Members Protest against Vice Chairman Shah Mehmood Qureshi Daugther

ایک نیوز نیوز: ملتان میں تحریک انصاف کے  کارکن اپنے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ ناراض کارکنوں نے شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور حلقہ این اے 157 سے پارٹی امیدوار مہر بانو قریشی کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ دینے کے خلاف بھرپور احتجاج  ریکارڈ کرایا۔

ملتان میں پی ٹی آئی کارکن اپنی ہی پارٹی امیدوار  مہر بانو قریشی کے خلاف الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے پہنچ گئے اور موروثی سیاست نا منظور نامنظور کے نعرے لگائے۔

  شاہ محمود قریشی نے بیٹے کی چھوڑی ہوئی قومی اسمبلی کی نشست پر بیٹی کو کھڑا کردیا
 پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے موروثی سیاست کے خاتمے کی بات کی تھی، پی پی 217 ملتان میں بھی شاہ محمود نے اپنے بیٹے زین قریشی کو ٹکٹ دیا، این اے 157 میں بھی اپنی بیٹی کو ٹکٹ دے دیا، شاہ محمود قریشی کو اپنی بیٹی کے علاوہ کوئی امیدوار نظر نہیں آیا؟

پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما انجینئر وسیم عباس کا کہنا ہے کہ اگر پارٹی نے ٹکٹ نہ دیا تو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا۔