ایک نیوز نیوز: بھارتی حکمران پارٹی بی جے پی کے رہنما کی جانب سے سوسائٹی کی رہائشی خاتون سے گالم گلوچ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی سوشل میڈیا صارفین کا احتجاج ، بھارتی وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،کارروائی کی جائے۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں بی جے پی کے رہنما شری کانت تیاگی درخت لگانے کے تنازع پر ایک خاتون کو گالیاں اوردھمکیاں دے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ان سے ڈرنے کی بجائے انہیں غیر قانونی کام سے روکنے کی تلقین کررہی ہیں ، سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے پارٹی رہنما کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔