ایک نیوز نیوز:سابق وزیراعظم عمران خان نے شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی اور قوم کیلئے مرحوم کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان شہید کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی رہائشگاہ پہنچے جہاں انہوں نے شہید کے صاحبزادے کیپٹن احمد سمیت اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کی۔
عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی بلند درجات کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ شہید افسر کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا ۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-05/news-1659699420-4325.mp4