روپے کی چڑھائی۔۔ ڈالر کی پسپائی۔۔ نیا ریٹ جانئے!

ڈالر
کیپشن: Dollar

ایک نیوز نیوز: ا نٹر بینک میں کاروبار کا اختتام ، ڈالر مزید 2 روپے 11 پیسے کم ہوگیا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 226.15 سے کم ہوکر 224.04 پر بند ہوا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 223 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کاروباری دن کے آؑغاز میں ہی  3روپے 15 پیسے سستا ہوکر 224 تک پہنچ گیا تھا۔جبکہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 228 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

 گذشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 2روپے65پیسے کی بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔ جس  کے بعد ڈالر 226.15پر بند ہوا تھا۔ امریکی ڈالر کی قدر میں انٹربینک میں بلند ترین سطح سے 16روپے 94 پیسے کمی ہوئی ہے۔