ایک نیوز نیوز: اداکارہ سجل علی تقسیم برصغیر سے متعلق جلد ریلیز کی جانے والی سیریز میں قائداعظم کی ہمشیرہ فاطمہ جناح کا کردار ادا کریں گی۔
سنہ 1947 میں تقسیم برصغیر کے موضوع پر بنائی جانے والی سیریز میں پاکستانی اداکارہ سجل علی، سمیہ ممتاز اور سندس فرحان فاطمہ جناح کی زندگی کے مختلف ادوار کی بنیاد پر ان کا کردار نبھائیں گی۔
فاطمہ جناح اور تقسیم برصغیر کے حوالے سے بنائی جانے والی تاریخی سیریز کے مصنف اور ہدایتکار دانیال کے افضل ہیں۔
سیریز کا تعارفی ٹیزر 14 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔ فاطمہ جناح سے متعلق سیریز تین سیزنز پر مشتمل ہو گی جب کہ اس کا ہر سیزن 15 اقساط پر محیط ہو گا۔
اپنی نوعیت کی منفرد سیریز کے پہلے سیزن میں تقسیم برصغیر سے قبل، دوسرے میں قیام پاکستان کے دوران اور تیسرے میں آزادی کے بعد کے حالات کا احاطہ کیا گیا ہے۔سیریز کے مصنف و ڈائریکٹر کے مطابق ’دنانیر مبین کو بمبئی کی صحافی کے طور پر دکھایا گیا ہے۔‘
تحریک پاکستان اور تقسیم برصغیر کی تحریک کی دیگر شخصیات رعنا لیاقت علی، علامہ محمد اقبال، مہاتما گاندھی اور جواہر لعل نہرو سمیت دیگر پر بھی ایسے ہی سیریز تیار کریں گے۔