تھائی لینڈ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی ، 13 افراد ہلاک

Aug 05, 2022 | 15:42 PM

ایک نیوز نیوز: تھائی لینڈ کے جنوب مشرق میں چانبری صوبے میں ایک نائٹ کلب میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں   13 افراد ہلاک اور 41 جھلس گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 4 خواتین اور 9 مرد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکارموقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہو گئے لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ پولیس کے مطابق کلب میں بھگدڑ مچنے کی وجہ سے متعدد افراد پھنس گئے اور ان کے کپڑوں نے آگ پکڑلی جس سے وہ بری طرح جھلس گئے۔

ریسکیواہلکاروں نے آگ سے جھلسنے والے افراد کو کلب سے نکالا اور فوری طور پراسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ نائٹ کلب کی دیواروں پر لگے میٹریل کی وجہ سے آگ نے شدت اختیارکی کیونکہ یہ میٹریل فوری طور پر آگ پکڑتا ہے۔ فائر فائٹرز نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا جس کے بعد لاشوں کو کلب سے نکالا گیا۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔

مزیدخبریں