قسمت بنگلہ دیشی انجنئیر پر مہربان، دبئی میں لاکھوں کی لاٹری جیت لی

Aug 05, 2022 | 15:10 PM

  ایک نیوز نیوز: دبئی کے شہر عجمان میں مقیم 41 سالہ بنگلہ دیشی سول  انجینئر محمد ناصر الدین77 ہزار 777 درہم ( 47 لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے) کی لاٹری جیت لی۔

 رپورٹ کے مطابق ناصر الدین کا کہنا تھا کہ جب تک اس نے دودفعہ اسکرین پر اپنا نمبر دیکھ نہیں لیا اسے اپنی جیت کا یقین نہیں آیا ناصر کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے بچوں سے وعدہ کیا تھا کہ جب بھی لاٹری جیتا ان کے لئے نیلے رنگ کا طوطا لاؤں گا ۔ ناصر الدین جیتی گئی رقم س اپنے بچوں کی تعلیم پر خرچ کرنے کے علاوہ قرضوں کی ادائیگی کرنے اور کچھ رقم  خیراتی اداروں میں تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے 
۔ واضح رہے کہ اگلی قرعہ اندازی 7 اگست بروز اتوار رات 9 بجے (متحدہ عرب امارات کے وقت) ہوگی۔ اسے ایمریٹس ڈرا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز (Emirates Draw digital platforms) پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

داخلہ لینے والے ڈی ایچ 50 پنسل خرید کر ہفتہ وار قرعہ اندازی میں حصہ لینے کا انتخاب کر سکتے ہیں جو کورل پولپس لگانے میں مدد فراہم کرے گی۔ آن لائن رجسٹریشن کے بعد شرکاء اپنا سات ہندسوں کا نمبر منتخب کر سکتے ہیں یا سسٹم کو اپنا نمبر منتخب کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں